Voice of Asia News

مسئلہ کشمیر کا حل فوج نہیں، پاکستان اور بھارت مذاکرات کریں،نارویجن وزیراعظم

نئی دہلی (وائس آف ایشیا )ناروے کی وزیر اعظم ارنا سولبرگ نے کہاہے کہ مسئلہ کشمیر ہو یا شام کا مسئلہ، ان کا کوئی فوجی حل نہیں ہو سکتا لہذا بھارت اور پاکستان کو مذاکرات شروع کرنے کا وقت طے کر لینا چاہئے۔ بھارت اور پاکستان بڑے ملک ہیں اور وہ اس بات کو خود یقینی بنا سکتے ہیں کہ دیگر ممالک کی مدد کے بغیر اپنے درمیان تناو کم کریں۔ سری لنکا میں ناروے کی ثالثی کی کوششیں بارآور ثابت نہیں ہوئی تھیں اور جس انداز میں سری لنکا میں جاری تنازعے کا اختتام ہوا ، اْنہیں اس کا افسوس ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق ناروے کی وزیر اعظم ارنا سولبرگ نے دس سال بعد بھارت کاسرکاری دورہ کیا۔بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ برصغیر کے باہر سے کوئی بھی شخص اس مسئلے کے حل کیلئے کچھ نہیں کر سکتا تاہم اگر بھارت اور پاکستان ایک دوسرے سے اس مسئلے پر بات چیت کرنا چاہیں تو ناروے یقیناً ثالثی کا کردار ادا کر سکتا ہے۔اْنہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان بڑے ملک ہیں اور وہ اس بات کو خود یقینی بنا سکتے ہیں کہ دیگر ممالک کی مدد کے بغیر اپنے درمیان تناو کم کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ میرے خیال میں بھارت اور پاکستان کو فوجی اخراجات میں کمی کر کے تعلیم اور صحت پر خرچ کرنا چاہئے مگر میں یہ بھی جانتی ہوں کہ دونوں ممالک کی تاریخ کافی تلخ ہے ،پھر بھی دونوں کو مذاکرات سے حل نکالنا چاہئے۔ارنا سولبرگ سے جب سابق وزیر اعظم بانڈیوک کے دورہ سری نگر کے بارے میں سوال کیا گیا تو اْنہوں نے کہا کہ اْنہوں نے یہ دورہ ذاتی حیثیت میں کیا اور یہ ناروے کے کسی سرکاری منصوبے کا حصہ نہیں تھا۔سولبرگ نے اعتراف کیا کہ سری لنکا میں ناروے کی ثالثی کی کوششیں بارآور ثابت نہیں ہوئی تھیں اور جس انداز میں سری لنکا میں جاری تنازعے کا اختتام ہوا ، اْنہیں اس کا افسوس ہے۔خیال رہے ناروے کے سابق وزیراعظم جیل میگنے بانڈوِک نے گزشتہ سال نومبر میں مقبوضہ کشمیر کا دورہ کیا تھا، ان کے اس اچانک دورے سے جہاں لوگ حیران تھے وہیں اس پر کئی طرح کے سوال بھی اٹھائے جا رہے تھے۔اس سے یہ تاثر پیدا ہوا تھا کہ ناروے کشمیر کے مسئلے پر بھی ثالثی کا کردار ادا کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے