Voice of Asia News

شام سے امریکی فوج کے ساز و سامان کے انخلا ء کا آغاز، امریکی وزارت دفاع

واشنگٹن (وائس آف ایشیا)امریکی فوج نے شام سے اپنے فوجی ساز و سامان کو نکالنا شروع کر دیا ہے۔ اس بات کی تصدیق امریکی وزارت دفاع کے ایک ذمے دار نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو میں کی۔ یاد رہے کہ شام میں تعینات 2000امریکی فوجیوں کے انخلا کا شیڈول ابھی تک غیر واضح ہے۔مذکورہ امریکی ذمے دار کا کہنا تھا کہ میں شام سے ساز و سامان کی منتقلی کی تصدیق کر سکتا ہوں۔ البتہ سکیورٹی وجوہات کے سبب میں فی الحال مزید معلومات نہیں دوں گا ۔اس سے قبل امریکی نیوز چینل "سی این این” نے آخری چند روز کے دوران اس ساز و سامان کے انخلا کی بات کی تھی۔ چینل نے امریکی انتظامیہ کے ایک عہدے دار کے حوالے سے بتایا تھا کہ ساز و سامان کی منتقلی شام سے امریکی فوج کا انخلا شروع ہونے کا اشارہ ہے۔امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے جمعرات کے روز بتایا تھاکہ شام سے امریکی انخلا عمل میں آئے گا۔ انہوں نے باور کرایا کہ واشنگٹن شام سے آخری ایرانی فوجی کو نکال باہر کرنے تک "سفارت کاری” کو کام میں لاتا رہے گا۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے