Voice of Asia News

میکسیکو دیوار تنازع، ٹرمپ کی ایمرجنسی نافذ کرنے کی دھمکی

واشنگٹن(وائس آف ایشیا)میکسیکو دیوار کی تعمیر کیلئے فنڈنگ کے معاملے پر شٹ ڈاؤن بحران شدت اختیار کر گیا۔ صدر ٹرمپ نے ایمرجنسی نافذ کرنے کی دھمکی دے دی اور ڈیموکریٹس کو ہٹ دھرم قرار دیتے ہوئے ورلڈ اکنامک فورم کے لیے سوئٹزرلینڈ کا دورہ بھی ملتوی کر دیا۔میکسیکو سرحد پر دیوار کی تعمیر پر فنڈنگ کا معاملہ پرصدر ٹرمپ نے 5.7 ارب ڈالر کے فنڈ کے لیے کانگرس کو بائی پاس کرنے اورایمرجنسی اختیارات استعمال کرنے کی دھمکی دے دی۔امریکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس نے فنڈنگ کے لیے ایمرجنسی کے نفاذ کی ابتدائی تیاری شروع کر دی ہے، قبل ازیں سوشل میڈیا پیغام میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ فنڈنگ تنازع پر ڈیموکریٹس کی ہٹ دھرمی کے باعث وہ ورلڈ اکنامک فورم کے لیے سوئٹزر لینڈ کا دورہ ملتوی کر رہے ہیں۔امریکی صدر نے دیوار کے حوالے سے میکسیکو سرحد کا دورہ بھی کیا، دوسری جانب سپیکر نینسی پلوسی نے صدرٹرمپ سے شٹ ڈان ختم کرنیکا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیموکریٹس کے پاس سرحدی سکیورٹی کا بہترمنصوبہ ہے۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے