Voice of Asia News

اسلام آباد اور پنجاب میں سی این جی اسٹیشنز کھل گئے، قیمت میں پانچ روپے کمی

اسلام آباد ،لاہور( وائس آف ایشیا)اسلام آباد اور پنجاب بھر میں سی این جی اسٹیشنز کھل گئے ہیں، حکومت نے سی این جی کی فی کلو قیمت میں پانچ روپے کمی کر دی ہے۔28 دسمبر کو پنجاب بھرمیں سی این جی اسٹیشنز 15 دن کے لیے بند کر دیے گئے تھے۔سوئی نادرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سی این جی اسٹیشنز 28 دسمبر سے دس جنوری کے درمیان بند رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ترجمان سوئی نادرن گیس کا کہنا تھا کہ پابندی کے بعد پرائیویٹ پاور پلانٹس کو ایل این جی کی سپلائی بند کر دی جائے گی جبکہ فرٹیلائیزر سیکٹر کو بھی گیس کی فراہمی بند کر دی جائے گی۔واضح رہے اس سے قبل سندھ بھر میں ایس ایس جی سی کی جانب سے سی این جی اسٹیشنز کو غیرمعینہ مدت تک گیس کی فراہمی معطل کردی گئی تھی جس سے سندھ میں گیس کا بحران پیدا ہو گیا تھا۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے