Voice of Asia News

جے آئی ٹی رپورٹ پر زرداری گرفتارہوئے تو ردعمل ہوگا، سلیم مانڈوی والا

راولپنڈی( وائس آف ایشیا)ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہاہے کہ قانون کے مطابق آصف زرداری یا کسی اور کو گرفتار کیا جائے تو ہرج نہیں، مگر جے آئی ٹی کی رپورٹ پر گرفتاری ہوئی تو ردعمل آسکتا ہے۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے راولپنڈی میں بیورج پلانٹ کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ نواز شریف بطور وزیر اعظم نیب میں پیش ہو سکتے ہیں تو ہر اس شخص کو بھی نیب کے سامنے جانا چاہیے جس کو نیب طلب کرے ۔انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق آصف زرداری یا کسی اور کو گرفتار کیا جائے تو ہرج نہیں مگر جے آئی ٹی کی رپورٹ پر گرفتاری ہوئی تو ردعمل آسکتا ہے۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا مزید کہنا تھا کہ ہماری خواہش ہے کہ پاکستان معاشی اعتبار سے دنیا میں سب سے آگے ہو ۔شیخ رشید کے بارے میں سوال کے جواب میں ڈپٹی چیئرمین سینٹ نے کہا کہ کسی ایک طبقے کی خرابی ملک کی خرابی ہوگی ، آنے والے وقت میں سیاستدانوں کے برے حال کی شیخ رشید کی جانب سے کی گئی پیشن گوئی میرے خیال میں ٹھیک نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کو ایسی بات نہیں کرنا چاہیے تھی ، ایک سوال کے جواب میں سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ علیمہ خان پر الزام ہے تو ان کو بھی کٹہرے میں آنا چائیے۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے