Voice of Asia News

مصر کی غزہ کی بین الاقوامی گزرگاہ رفح کو جلد کھولنے کی یقین دہانی

غزہ (وائس آف ایشیا )فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے غزہ کی پٹی کی بین الاقوامی گذرگاہ رفح سے سرکاری اہلکاروں کے ہٹائے جانے کے بعد غزہ کی حکمراں اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے گذرگاہ کا کنٹرول سنھبال لیا ہے۔ دوسری جانب حماس کے ایک رہ نما نے کہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے اہلکاروں کے ہٹائے جانے کے بعد بند کی گئی رفح گذرگاہ جلد ہی کھول دی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق حماس رہ نما خلیل الحیہ نے کہا کہ مصرنے رفح گذرگاہ دو طرفہ آمد روفت کے لیے کھونے کی یقین دھانی کرائی ہے تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ رفح گذرگاہ کب کھولی جائے گی۔غزہ کے دورے پرآئے مصری سیکیورٹی وفد کیساتھ ملاقات کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں حماس رہ نما نے کہا ہے کہ مصری حکام کے ساتھ رفح گذرگاہ کے کھولے جانے کے حوالے سے بات چیت کی ہے۔ مصری بھائیوں نے معمول کے مطابق رفح گذرگاہ کو دو طرفہ آمدو ورفت کے لیے کھولنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ایک سوال کے جواب میں خلیل الحیہ نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کو آگے بڑھانے اور فلسطینی دھروں میں مصالحتی کوششوں پربھی بات چیت کی گئی۔خیال رہے کہ گذشتہ روز مصری انٹیلی جنس کے فلسطین کے امور کے انچارج میجر جنرل احمد عبدالخالق کی قیادت میں ایک وفد غزہ پہنچا تھا جس نے حماس اور فتح کے مقامی رہ نماؤں سے ملاقات کی۔ اس وفد کی آمد کا مقصد حماس اور فتح میں ان دنوں جاری کشیدگی کم کرنا اور غزہ کی پٹی میں امن وامان اور اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کو آگے بڑھانا ہے۔ادھر جمہوری محاذ برائے آزادی فلسطین کے رہ نما طلال ابو ظریفہ نے ایک بیان میں کہا کہ مصری حکام نے انہیں رفح گذرگاہ سے معمول کے مطابق مسافروں کی آمدو رفت جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے