Reuters journalists Kyaw Soe Oo and Wa Lone were escorted by police after a court hearing in August 2018 in Yangon, Myanmar.
Voice of Asia News

برما: زیر حراست دو صحافیوں کی سزا کیخلاف دائر کردہ اپیل مسترد

ینگون( وائس آف ایشیا )برما کی ایک عدالت نے زیرحراست دو صحافیوں کی سزا کے خلاف دائر کردہ اپیل مسترد کر دی ہے۔ دونوں صحافیوں کو گذشتہ برس برما کی عدالت نے سات سال قید کی سزا سنائی تھی۔ ان پر حکومت کے خفیہ قانون کی خلاف ورزی کرنے اور حکومتی دستاویزات اپنے قبضے میں رکھنے کا الزام عاید کیا گیا تھا۔دونوں صحافیوں کو برما کی پولیس نے 12 دسمبر 2017 کو حراست میں لیا اور ان کے خلاف مقدمہ چلایا گیا۔ زیرحراست صحافیوں اور ان کے حامیوں کا کہنا ہے کہ انہیں صرف اس لیے سزا دی جا رہی ہے کہ وہ مسلم اکثریتی ریاست راکھین میں فوج اور پولیس کے ہاتھوں نہتے مسلمانوں پر مظالم کو بے نقاب کر رہے تھے۔دونوں صحافیوں کی طرف سے عدالت میں اپنی سزا کے خلاف اپیل دائر کی گئی تھی مگر عدالت نے ان کی اپیل مسترد کرتے ہوئے سات سال قید کی سزا بحال رکھی ہے۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے