Voice of Asia News

افغانستان ، سکیورٹی فورسز کے حملوں اور دھماکے 13 طالبان ہلاک

کابل (وائس آف ایشیا) افغانستان میں سکیورٹی فورسز کے حملوں اور دھماکہ میں تیرہ طالبان ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صوبہ ہلمند کے مختلف اضلاع میں افغان فورسز کے حملوں میں گیارہ طالبان ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ۔ صوبہ زابل میں دھماکہ خیز مواد نصب کرتے ہوئے اچانک دھماکہ کے نتیجے میں دو طالبان ہلاک جبکہ تین زخمی ہو گئے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ حملوں کے دوران طالبان کے ہتھیار اور دھماکہ خیز مواد بھی تباہ ہوئے ہیں ۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے