Voice of Asia News

دپیکا نے رنویر سنگھ کے ساتھ فلم 83 میں کام کرنے سے انکار کردیا

ممبئی( وائس آف ایشیا )بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور ان کے شوہر رنویر سنگھ ایک ساتھ اب تک تین فلمیں رام لیلا، باجی رامستانی اور پدماوت کرچکے ہیں لیکن اب دپیکا نے ان کے ساتھ چوتھی فلم 83 کرنے سے انکار کردیا ہے۔ دپیکا پڈوکون کو بھارتی کرکٹر کپل دیو پر بننے والی بائیوپک فلم 83 میں کام کرنے کی پیشکش کی گئی تھی، جس کے لیے انہوں نے صاف انکار کردیا ہے۔فلم میں رنویر سنگھ کپل دیو کا مرکزی کردار ادا کریں گے جبکہ دپیکا کو کپل دیو کی اہلیہ رومی کے کردار کی پیشکش کی گئی تھی، تاہم انہوں نے یہ کردار کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ فلم میں اہلیہ کا کردار بہت مختصر ہے جبکہ یہ فلم مکمل طور پر ہیرو کی زندگی پر مبنی ہے۔دپیکا کا ماننا ہے کہ وہ اس فلم میں کام کریں گی جس میں ان کا کردار مضبوط ہو، پدماوت اور دیگر فلموں میں رنویر سنگھ کے ساتھ انہوں نے فلم اس لیے کی تھی کیونکہ ان میں ان کا کردار طاقتور تھا۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے