Voice of Asia News

فلم چیٹ انڈیا کا نام تبدیل کرنے پر عمران ہاشمی بھارتی سنسر بورڈ پر برہم

ممبئی( وائس آف ایشیا ) ناموربالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی نے اپنی فلم چیٹ انڈیا کا نام تبدیل کیے جانے پر بھارتی سنسر بورڈ کے فیصلے کو مضحکہ خیز قراردے دیا۔بھارتی تعلیمی نظام میں موجود خرابیوں اور کرپشن سے متعلق بنائی گئی فلم چیٹ انڈیا ان دنوں اپنے منفرد موضوع کے باعث خبروں میں ہے، فلم میں عمران ہاشمی نے مرکزی کردارادا کیا ہے جب کہ فلم کے پروڈیوسر بھی وہ خود ہی ہیں۔ عمران ہاشمی اپنی فلم کو لے کر بہت پر امید ہیں کہ یہ فلم شائقین کے معیار پر پوری اترے گی، تاہم بھارتی سنسر بورڈ نے ریلیز سے محض ایک ہفتے قبل فلم کانام تبدیل کرکے عمران ہاشمی کے غصے کو ہوا دے دی ہے۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے