Voice of Asia News

فہیم اشرف کا انگلش کانٹی نارتھمپٹن شائر کے ساتھ معاہدہ ہو گیا

لاہور(وائس آف ایشیا )قومی کرکٹ ٹیم کے آل رانڈر فہیم اشرف کا انگلش کانٹی نارتھمپٹن شائر کے ساتھ معاہدہ ہوگیا ہے۔فہیم اشرف انگلینڈ میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ ٹورنامنٹ میں کانٹی نارتھمپٹن شائر کی ٹیم میں شامل ہوں گے، آل رانڈر پہلا میچ 19جولائی کو ڈرہم کانٹی کے خلاف کھیلیں گے۔کانٹی کے کوچ ڈیوڈ ریپلی نے کہا ہے کہ فہیم اشرف نارتھپمٹن اسٹیل بیکس کے اسکواڈ میں ایک اچھا اضافہ ثابت ہوں گے،آل رانڈر ناصرف ٹی 20 کرکٹ میں بہترین بولنگ کی صلاحیت رکھتے ہیں بلکہ بڑے اسٹروکس بھی کھیل سکتے ہیں۔دوسری جانب فہیم اشرف نے بھی کہا ہے کہ ٹی ٹونٹی بلاسٹ میں شرکت کا شدت سے منتظر ہوں، اسٹیل بیکس کو چیمپئن بنوانے کی ہرممکن کوشش کروں گا۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے