Kashmiri teachers shout slogans during a protest demonstration in Srinagar, India, Monday, July 16, 2007. Hundreds of teachers, who work on a daily wage basis, were injured when police used force to disperse them during a protest demanding permanent job and hike in their salary. A daily wage teacher is paid an average of USD$38 per month.
Voice of Asia News

جموں وکشمیر کی صورت حال کا نوٹس لے کر کشمیر یوں کا قتل عام رکوایا جائے

سری نگر(وائس آف ایشیا) جموں وکشمیرسالویشن مومنٹ چیئرمین ظفر اکبر بٹ نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ جموں وکشمیر کی صورت حال کا نوٹس لے کر کشمیر یوں کا قتل عام رکوایا جائے۔ظفربٹ نے عوامی رابط مہم کو جاری رکھتے ہوئے باغ مہتاب،گلشن نگر کا دورہ کیا اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے لائن آف کنٹرول پر ہندو پاک افواج کے درمیان جاری کشیدگی اور فائرنگ پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کی افواج جس طرح مخاصمت کی راہ پر گامزن ہے جس سے عام شہریوں کو جانی و مالی نقصان ہو رہا ہے جوکہ جمہوری و انسانی اقدار کے منافی ہے، جس کی پر زور مذمت کی جاتی ہے۔ انہوں نے ترال میں ایک سکھ نوجوان کی نامعلوم افراد کے ہاتھوں ہلاکت کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا سکھ برادری ہمارے سماج کا ایک اہم حصہ ہے جس نے ہر مشکل وقت میں یہاں کی مسلم برادری کے ساتھ شانہ بشانہ رہ کر ان مشکلات کا ڈٹ کر مقابلہ کیاہے۔ظفربٹ نے عوامی رابط مہم کو جاری رکھتے ہوئے باغ مہتاب،گلشن نگر کا دورہ کیا اورسماجی کارکن سید جلالدین قریشی کی اہلیہ کی وفات پر رنج وغم کااظہار کیا۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے