Voice of Asia News

احسان مانی سے کھیلوں سے متعلق ٹاسک فورس کی ذمہ داری واپس لے لینی چاہیے

اسلام آباد( وائس آف ایشیا ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کھیل کے سابق رکن سینیٹر انور بیگ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کے کندھوں پر زیادہ بوجھ نہ ڈالیں ، احسان مانی سے کھیلوں سے متعلق ٹاسک فورس کی ذمہ داری واپس لے لینی چاہیے توکہ وہ تمام توجہ کرکٹ کے معاملات پر مرکوز کر سکیں ۔ میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے سینیٹر انور بیگ نے کہاکہ جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی سب کے سامنے ہے اور پاکستان سپر لیگ بھی آئندہ ماہ شروع ہو رہی ہے لہذا وزیر اعظم عمران خان کو چاہیے کہ احسان امنی کے کندھوں پر ڈالی گئی کھیلوں سے متعلق ٹاسک فورس کی ذمہ داریاں ان سے لیکر کسی اور کو دی جائے تاکہ احسان مانی پاکستان کرکٹ بورڈ کے معاملات کو زیادہ بہتر انداز سے چلا سکیں ، انہوں نے کہاکہ جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی پر انہیں مایوسی ہوئی ہے جبکہ اس کارکردگی نے قومی سلیکشن کمیٹی کی جانب سے قومی اسکواڈ کی سلیکشن پر بھی سوالات اٹھا دیئے ہیں ۔۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے