Voice of Asia News

کرکٹ ٹیم گیم ہے ہمارا کام اپنے بیٹسمینوں کو سپورٹ کرنا ہے، محمد عامر

جوہانسبرگ( وائس آف ایشیا )پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے کپتان سرفراز احمد کے بولرز کے حوالے سے بیان پر تبصرہ کرنے سے معذرت کرلی۔فاسٹ بولر کہتے ہیں کہ کرکٹ ٹیم گیم ہے، ہمارا کام اپنے بیٹسمینوں کو سپورٹ کرنا ہے، جوہانسبرگ ٹیسٹ کے دوسرے روز کے پہلے سیشن میں وکٹ نہ گری تو ہمیں فائدہ ہوگا۔جو فاسٹ بولر محمد عامر کا کہنا تھا کہ بیٹسمین محنت کررہے ہیں ہمیں امید ہے اس کا صلہ انہیں ملے گا۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ ٹیم گیم ہے ہمارا کام اپنے بیٹسمینوں کو سپورٹ کرنا ہے۔ محمد عامر نے کہا کہ پہلے دو سیشنز میں اچھی بولنگ نہیں کرسکے تاہم آخری سیشن میں مجھے اور عباس کو رن ریٹ روک کر وکٹ ٹو وکٹ گیند کرنے کا پلان دیا گیا تھا جس میں کامیاب ہوئے۔اس موقع پر فاسٹ بولر محمد عامر نے کپتان سرفراز احمد کے فاسٹ بولرز کو ٹیسٹ سیریز میں شکست کا ذمہ دار ٹھہرانے کے بیان پر ردعمل دینے سے معذرت کرتے ہوئے میڈیا سے ایسے سوال نہ کرنے کی درخواست کی۔کیپ ٹان ٹیسٹ میں شکست کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں ہمارے بولر توقعات پوری نہیں کرسکے کیوں کہ ہمارے بولر 120کلومیٹر اور میزبان ٹیم کے بولر 140 سے 145کلو میٹر کی رفتار سے بولنگ کرتے رہے۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے