Voice of Asia News

اولمپکس مہمانوں کی رہنمائی کیلئے مختلف زبانیں بولنے والے روبوٹس تیار

ٹوکیو(وائس آف ایشیا ) اولمپک گیمز2020میں مہمانوں کی رہنمائی کیلئے مختلف زبانیں بولنے والے روبوٹس تیار کرلیے گئے۔ٹوکیو کے زیر زمین ریلوے اسٹیشنز پر انگریزی، جاپانی اور چینی زبان میں جواب دینے کی صلاحیت رکھنے والی آریسا کی خدمات حاصل ہوں گی، ملک میں عمررسیدہ افراد کی تعداد زیادہ اور شرح پیدائش کم ہونے کی وجہ سے افرادی قوت کا شکار جاپان نے اولمپک گیمز کے دوران ٹوکیو میں مہمانوں کی رہنمائی کیلئے تیار کیے جانے والے روبوٹ کو لڑکی کا روپ دیا ہے۔وہ نہ صرف مہمانوں کو ٹرینوں، راستوں اور تفریحی مقامات وغیرہ کے بارے میں معلومات فراہم کرے گی بلکہ اگر کوئی چاہے تو اس کے ساتھ تصویر بنوانے کیلئے بھی تیار ہوگی، اس روبوٹ کی کامیاب آزمائش ہوچکی اور وہ مقامی شہریوں کی بھرپور توجہ حاصل کررہی ہے۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے