Voice of Asia News

شبیر احمدشاہ کو نئی دہلی کے تہاڑ جیل کی کستوری وارڈ منتقل کر دیا گیا

 نئی دہلی، سری نگر(وائس آف ایشیا)ڈیمو کریٹک فریڈم پارٹی جموں وکشمیر کے محبوس سربراہ شبیر احمدشاہ کو نئی دہلی کے تہاڑ جیل کی کستوری وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے۔ کستوری وارڈ ان قیدیوں کی سزا کیلئے مخصوص ہے جن کا رویہ جیل میں موجود د یگر قیدیوں یا جیل حکام کے ساتھ ٹھیک نہیں ہوتا۔ کستوری وارڈ تہار جیل کے اندر چھوٹی چھوٹی کوٹھریوں پر مشتمل ہے جنہیں قیدیوں کو سزا دینے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ کستوری وارڈ کے اندر شبیر شاہ کو ایک اتنی چھوٹی سیل کے اندر ٹھونس کے رکھا گیا ہے جہاں وہ سوتے وقت اپنی ٹانگیں بھی پھیلانے سے قاصر ہیں۔ڈیمو کریٹک فریڈم پارٹی جموں وکشمیر کے کے ترجمان نے کہاہے کہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کہ شبیر شاہ مختلف امراض میں مبتلا ہیں جن میں کمر کی تکلیف، آرٹھرائٹس،بلڈ پریشر،ذیابطیس اور امراض قلب شامل ہیں۔ کستوری وارڈ میں علیل شبیر شاہ کا رہنا ان کیلئے انتہائی تکلیف دہ بن رہا ہے۔ترجمان نے مزید کہاکہ شبیر شاہ کو سزا کیلئے مخصوص کوٹھری میں منتقل کرنے سے حکومت ہندوستان کے ان کے بارے میں مکروہ عزائم کا صاف پتہ چلتا ہے۔ ڈیمو کریٹک فریڈم پارٹی نے بار بار حکام پر زور دیا ہے کہ وہ مزاحمتی قائد کی زندگی سے کھلواڑ کررہے ہیں۔ پارٹی ایک بار پھر ارباب اقتدار کو خبردار کرنا چاہتی ہے کہ شبیر شاہ کی زندگی بچانے کیلئے ٹھوس اقدامات کریں جو2017سے دلی کے بد نام زمانہ تہار جیل کے اندر من گھڑت اور بے بنیاد کیسوں کی بنیاد پر انتہائی کٹھن حالات میں ایام اسیری کاٹ رہے ہیں۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے