Voice of Asia News

نماز جنازہ میں شامل ہونے والے لوگوں پر ہوائی فائرنگ کرنا انتہائی افسوسناک ہے ۔ محبوبہ مفتی

سری نگر(وائس آف ایشیا) سابق وزیر اعلی اورپی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے شوپیاں کے سوگن علاقہ میں مجاہد کمانڈر زینت الاسلام اور اس کے ساتھی شکیل احمد کی نماز جنازہ پر قدغن لگائے جانے اور مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال پر سخت رد عمل ظاہر کیا ہے ۔ سماجی رابطہ گا ہ ٹویٹر پر لکھے اپنے ٹویٹس میں محبوبہ مفتی نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ لوگوں کو نماز جنازہ میں شرکت کرنے سے روکا گیا ۔ انہوں نے لکھا نماز جنازہ میں شامل ہونے والے لوگوں پر ہوائی فائرنگ کرنا یا ان کے خلاف طاقت کا استعمال کرنا انتہائی افسوسناک ہے ۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ مذہبی معاملات میں بلا وجہ مداخلت کرنے کے الٹے نتائج بر آمد ہوسکتے ہیں اور اس کے نتیجے میں کشمیریوں کی بیگا نگی بڑھ سکتی ہے ۔ ایک اور ٹویٹ میں محبوبہ مفتی نے کہا کہ کولگام میں فوجی آپریشن کے دوران جس انداز میں مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال کیا گیا وہ بھی افسوسناک ہے ۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے