Voice of Asia News

بھارتی فوج کے سابق جنرل مہندر پوری کا کارگل جنگ میں ناکامی کا اعتراف

نئی دہلی(وائس آف ایشیا)بھارتی فوج کے سابق جنرل مہندرپوری نے کارگل جنگ میں ناکامی کا اعتراف کر لیا، ان کا کہنا ہے کہ کارگل کی جنگ بھارتی ملٹری انٹیلی جنس اور دوسرے خفیہ اداروں کی بہت بڑی ناکامی تھی۔بھارتی خبررساں ادارے پی ٹی آئی کے مطابق لیفٹینٹ جنرل ریٹائرڈ مہندر پوری نے بھوپال میں بھارتی اخبارکو انٹرویو دیا ہے جس میں انھوں نے کارگل میں بھارتی فوج کی ناکامیوں کا اعتراف کر لیا۔انھوں نے کہا کہ 1999ء4 میں پاکستان کی طرف سے کارگل میں کارروائی بھارتی ملٹری انٹیلی جنس اور دوسرے خفیہ اداروں کی بہت بڑی ناکامی تھی۔ بھارتی جنرل کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے کارگل میں وسیع علاقے میں پیش قدمی کی تھی جس کا مقصد کشمیر کے مسئلہ کو عالمی طور پر اجاگر کرنا اور سری نگر سے لیہ جانے والی سڑک بلاک کرنا تھا تا کہ سیاچن کا زمینی رابطہ منقطع کیا جا سکے۔لیفٹینٹ جنرل ریٹائرڈ مہندر پوری نے کارگل جنگ میں بھارت کے آٹھویں ماونٹن ڈویڑن کی کمان کی تھی اور اب بھارتی فوج کی ناکامیوں کا اعتراف کیا ہے۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے