Voice of Asia News

امریکی اخبار کی رپورٹ جھوٹی، پیوٹن سے ملاقات کی تفصیل خفیہ نہیں رکھی،ٹرمپ

واشنگٹن (وائس آف ایشیا)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ویلادی میر پیوٹن کے ساتھ ملاقات کی تفصیلات پوشیدہ رکھنے سے متعلق امریکی اخبارکی کی رپورٹ کو مسترد کردیا۔واضح رہے کہ امریکی اخبار نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی صدر نے ملاقات کے دوران موجود مترجم کو ہدایت کی کہ وہ ان کی پیوٹن سے ملاقات کے دوران ہونے والی گفتگو کسی کے سامنے ظاہر نہ کریں۔اخبار کا اپنی رپورٹ میں کہناتھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور ویلادی میر پیوٹن کے درمیان ہونے والی ملاقات جولائی 2017 میں جرمنی کے شہر ہمبرگ میں ہوئی تھی جس میں ان کے ہمراہ اس وقت کے سیکریٹری اسٹیٹ ریکس ٹیلرسن بھی موجود تھے۔امریکی ٹی وی کے مطابق جبڈونلڈ ٹرمپ سے سوال کیا گیا کہ دو گھنٹے کی ملاقات کی تفصیلات کیوں جاری نہیں کی گئی تو انہوں نے جواب دیا کہ میری ملاقات بالکل ایسی ہی تھی جس طرح ہر صدر کی ہوتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایک صدر کئی ممالک کے سربراہان کے ساتھ ملاقات کرتا ہے، ہم نے اسرائیل اور تل ابیب کو محفوظ بنانے کی باتیں کی اور بہت ساری باتیں بھی تھی، میں کچھ نہیں چھپا رہا۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے