Voice of Asia News

جگر اور معدہ کی خرابی جلدی بیماریوں کا باعث بنتی ہے،ڈاکٹرجعفرشاہ

لاہور ( خصوصی رپورٹ وائس آف ایشیا ،میمونہ عزیز) ماہرامراض جگرومعدہ واے ایم ایس ایڈمن لاہورجنرل ہسپتال ڈاکٹرجعفرشاہ نے کہا کہ کسی بھی مریض میں جلد کی امراض کے کئی ایک اسباب ہو سکتے ہیں اور خاص طور پر جگر اور نظام انہضام کی خرا بی جلدی بیماریوں کا باعث بن سکتی ہے اس لیے ہمیں پیٹ کے معاملات کو سنجیدگی سے لینا چاہیے۔انہوں نے لوگوں سے کہا کہ وہ جلد کی حفاظت کا خاص خیال رکھیں ،اپنے ہاتھ پاؤں کی صفائی کو یقینی بنائیں۔ان خیالات کااظہارڈاکٹرجعفرشاہ نے گزشتہ روزسینئرصحافی ڈاکٹرمحمدعدنان ،سیدصدا حسین کاظمی سے ایک ملاقات کے دوران کیا،انہوں نے کہا کہ بحیثیت مسلمان اگر ہم پانچ وقت نما ز کیلئے وضو اور غسل کا بندوبست کریں تو جلدی بیماریوں سے کافی حد تک بچاؤ ممکن ہے ،اسی طرح خواتین کو اشتہار بازی کے ذریعے فروخت ہونے والی میک اپ کریموں سے اجتناب کرنا چاہیے اور اپنی سکن پر آئے روز نت نئے تجربات نہیں کرنے چاہئیں ،ڈاکٹرجعفرشاہ نے کہا کہ جلد پر نمودار ہونے والی علامات کے ذریعے جگر اور معدے کے کینسر کا پتہ چل سکتا ہے اسی طرح ہیپاٹائٹس سی (کالا یرقان ) کے جراثیم کی موجودگی کا علم بھی جلدی رنگت اور ساخت سے ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جلدی امراض کی تشخیص اور علاج ممکن ہو چکا ہے لہذا لوگوں کو خوف میں مبتلا ہونے یا ٹوٹکوں کے پیچھے چلنے کی بجائے باقاعدہ علاج کی طرف رجوع کرنا چاہیے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •