Voice of Asia News

پاکستان کا بلیسٹک میزائل نصر کا کامیاب تجربہ

اسلام آباد (وائس آف ایشیا)زمین سے زمین مارکر کرنے والے بلیسٹک میزائل نصر کی تربیتی لانچ کا کامیاب تجربہ کر لیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے زمین سے زمین مارکر کرنے والے بلیسٹک میزائل نصر کا کامیباب تجربہ کر لیا ہے۔ بلیسٹک میزائل نصر سے آپریشنل صلاحیت میں اضافہ ہو گا آئی ایس پی آر کے مطابق میزائل تجربہ پاکستان کی آپریشنل استعداد بڑھانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ زمین سے زمین تک مختصر فاصلے تک مارک کرنے والے نصر میزائل کا تجربہ کیا گیا جو کہ کامیاب رہا،نصر میزائل انتہائی کامیابی سے ‘شوٹ اینڈ اسکوٹ’ ویپن سسٹم کا حامل ہے۔ویپن سسٹم بھرپور دفاعی صلاحیت کاحامل ہے۔نصر میزائل بلیسٹک میزائل،ا ئیر ڈیفنس سسٹم کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔تجربے سے آرمی اسٹریٹجیک فورسز کمانڈ کی صلاحیت میں اضافہ ہو گا،سی جے سی ایس سی جنرل زبیر محمود حیات نے تجربے کا مشاہدہ کیا۔جب کہ وزیراعظم عمران خان، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور سروسز چیفس نے پاک فوج کو کامیاب تجربہ کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے