Voice of Asia News

باجوڑ،پو لیو کے دو نئے کیسز سامنے آگئے ، باجوڑ میں پولیو کے کیسز کی تعداد 5 ہوگئی

باجوڑ(وائس آف ایشیا) ضلع باجوڑمیں پو لیو کے دو نئے کیسز سامنے آنے کے بعد باجوڑ میں پولیو کے کیسز کی تعداد 5 جبکہ پاکستان میں کیسز کی تعداد 11 ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل سلارزئی کے علاقے کی یونین کونسل تلے کے گاؤ ں بانڈہ میں دو سال کے مصطفی ولد احسان اللہ میں 11جنوری کو پولیو وائرس کا تصدیق ہوئی ،اسی گاؤ ں میں 18جنوری کو دو نئے پولیو کیسز کی تصدیق ہوئی جس میں نبیلہ ولد سلطان ابراہیم اور عبدالر حمان ولد فضل سبحان شامل ہیں ۔اس سے قبل ضلع باجوڑ کی تحصیل لوی ماموند کے علاقہ غاخے کٹکوٹ میں عزارا ولد سعید اللہ عمر دوسال ،تحصیل واڑاہ ماموند کے علاقہ خڑی کمر لر گٹکی کے ابوبکر ولد عبداللہ عمر سات سال میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔18جنوری کو ضلع باجوڑ کی سول کالونی خار کے جرگہ ہال میں ڈی سی باجوڑ عثمان محسو دنے اپنے خطاب میں پولیو کے نئے کیسز پرشدید برہمی کا ظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ دو ماہ میں دو پولیو کیسز کا سامنے آنا کوئی معمولی بات نہیں ۔پوری دنیا کی نظریں باجوڑ پر لگی ہوئی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے پولیو ورکرز کی تنخواہ کا مسئلہ تھا اب وہ بھی حل ہوگیا ہے ۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •