Voice of Asia News

مشترکہ مشقیں :جاپانی بحریہ کے دو جہازوں کی پاکستان آمد

  کراچی(وائس آف ایشیا)جاپانی بحریہ کی میری ٹائم فورس برائے اینٹی پائریسی کے دو P3C جہازوں کی پاکستان آمد ہوئی ہے۔دونوں جہاز کثیر الملکی مشق امن کی قبل از آغاز تیاری کے سلسلے میں پاکستان آئے ہیں۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق دونوں جہاز اور ان کا عملہ پاک بحریہ کے فضائی شعبے کے ساتھ مختلف مشقوں میں حصہ لیں گے۔مشترکہ مشقوں میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن اور کاونٹر پائریسی مشقیں شامل ہیں۔دورے کا مقصد جنوبی بحیرہ عرب میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لئے مشترکہ کوششوں میں اضافہ ہے۔. ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ مشترکہ مشقیں دونوں ممالک کے مابین باہمی تعاون اور ہم آہنگی کے فروغ میں معاون ثابت ہوں گی۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے