Voice of Asia News

پاکستانی معیشت کے استحکام کا راز صنعتی ترقی میں مضمر ہے،اسد شمیم

لاہور( وائس آف ایشیا)برطانیہ میں ایشین بزنس لیڈر ایوارڈ جیتنے والے پاکستانی نژادبرطانوی بزنس مین فرنیچر اِن فیشن کے چیف ایگزیکٹیو اسد شمیم نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کے استحکام کا راز صنعتی ترقی میں مضمر ہے لہٰذا حکومت ملک بھر میں موجودصنعتی زونز کو فعال بنا کرصنعتوں کو ترقی دینے کیلئے عملی اقدامات کرے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایک تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ انہو ں نے کہا کہ پیداواری لاگت میں اضافے، ٹیکس و امپورٹ ڈیوٹی ، مہنگی بجلی و گیس ، خام تیل اور صنعتی انفراسٹرکچر میں بہتری کیلئے اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے صنعتی شعبے کی شرح نمو بہت ہی کم ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ صنعتی ترقی اور برآمدات میں اضافہ کیلئے خام مال کی سمگلنگ کی روک تھا م، انڈسٹریل پیداوار کیلئے مشینری اور خام مال کی صورت میں کی جانے والی برآمدادت پر ڈیوٹی میں کمی اور صنعتی شعبے میں زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنا ہوں گے کیونکہ صنعت دوست اقدامات کے ذریعے سے ہی ملکی معیشت میں استحکام آسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خطے کے ہمسایہ ممالک کی طرزپرصنعتکاروں کیلئے گیس اور بجلی کے ریٹس میں کمی کا اعلان کریں تاکہ پیداواری لاگت کم ہو سکے کیونکہ صنعتیں ترقی کریں گی تو برآمدات بڑھیں گی جس سے ملکی معیشت ترقی کرے گی۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے