Breaking News
Voice of Asia News

روس میں 20 سالہ ماڈل گرل کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا گیا

ماسکو  ( وائس آف ایشیا) روس کے شہر اورن برگ میں 20 سالہ ماڈل گرل کرینہ شنکینا کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کرینہ ایک کرایہ دار کو اپنا مکان دکھانے لے گئی تھی جس نے نوجوان ماڈل کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا۔ ماڈل کی لاش گھر کے باتھ ٹب سے برہنہ حالت میں برآمد ہوئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ایک شخص کرایہ دار کے روپ میں آیا اور کہا کہ وہ اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ رہنا چاہتا ہے۔ 20 سالہ ماڈل کرینہ اسے مکان دکھانے لے گئی جہاں ملزم کی نیت خراب ہوگئی۔ ملزم نے پہلے کرینہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا جس سے وہ بیہوش ہوگئی۔ ملزم نے متاثرہ لڑکی کی بیہوشی کا فائدہ اٹھایا اور باتھ روم میں جا کر پانی کا ٹب بھر دیا اور اسے ڈبو کر قتلکرکے فرار ہوگیا۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •