Voice of Asia News

پلوامہ کے2دیہات میں شبانہ چھاپے 9 نوجوان گرفتار، شوپیان کا محاصرہ

سرینگر( وائس آف ایشیا )پلوامہ کے 2مضافاتی دیہات میں پولیس نے دوران شب چھاپوں کے دوران 9نوجوانوں کو گرفتار کیا۔پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ نے یہ چھاپے درمیانی شب آری ہل اور آڑی گام پلوامہ کے دو نزدیکی دیہات میں ڈالے۔پولیس کا کہنا کہ گرفتار شدہ نوجوانوں سے سنگباری میں ملوث ہونے کے بارے میں پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 8 نوجوانوں کو آری گام گاں جبکہ ایک نوجوان کو آری ہال گاں سے گرفتار کیا گیا۔گرفتار شدہ 9 نوجوانوں میں سے 7نوجوانوں کی شناخت بلال احمد گنائی، شوکت احمد راتھر، سبزار احمد لون، طارق احمد ڈار، شکیل احمد راتھر، ہلال احمد اور مظفر احمد وانی ساکنان آری گام پلوامہ کے بطور ہوئی ہے۔ادھر سوگن شوپیان کا فوج اور پولیس نے محاصرہ کیا اور جنگجوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر گھر گھر تلاشی کارروائی کی۔تاہم کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والے آپریشن کے دوران جنگجوؤں کی موجودگی کا پتہ نہیں چلا جس کے بعد محاصرہ اٹھایا گیا۔ادھر کشمیرہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے تاریگام کولگام میں محاصرے اورتلاشی کارروائی کے دوران فورسزکی طرف سے لوگوں کی ماردھاڑ کرنے کے علاوہ بجلی کے دوٹرانسفارمروں اور ایک موٹر سائیکل کونذرآتش کرنے اور پیلٹ گن کااستعمال کرکے 8افراد کو زخمی کرنے کی مذمت کی ہے ۔ایک بیان کے مطابق بار کی ایگزیکیٹو کمیٹی ممبران کی میٹنگ میں لندن میں عالمی کشمیرکانفرنس منعقد کرنے جس میں پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے علاوہ برطانوی ارکان پارلیمان نے خطاب کرتے ہوئے عالمی برادری پرزوردیا کہ وہ کشمیر میں بھارتی فورسزکے ہاتھوں ہورہی انسانی حقوق کی پامالیوں کا نوٹس لیں اور ان کی روکتھام اور مسئلہ کشمیر کو لوگوں کی خواہشات کے مطابق حل کرنے کیلئے اپنارول ادا کرنے کیلئے اقدام کریں،کی ستائش کی ۔ بار نے ڈاکٹر محمد قاسم فکتو کی استقامت کو بھی سلام پیش کیا جنہوں نے5فروری2019کو اسیری کے26برس مکمل کئے۔میٹنگ میں مزید بتایا گیا کہ نہ صرف وہ بلکہ ان کی اہلیہ آسیہ اندرابی نے بھی رواں تحریک کو اپنا خون وپسینہ سے سینچا۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے