Voice of Asia News

رنبیر اور دپیکا چار سال بعد ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے

 ممبئی(وائس آف ایشیا) بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اور ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون چار سال بعد پھر سے ایک ساتھ جلوہ گر ہونے کے لیے تیار ہیں۔بالی ووڈ میں رنبیر کپور اور دپیکا پڈوکون کی مقبول جوڑی فنی کیریئر میں اب تک ’بچنا ہے حسینوں، ’یہ جوانی ہے دیوانی‘ اور ’تماشا‘ جیسی فلموں میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہے تاہم اچانک ہی دونوں اداکاروں کے درمیان بڑھنے والی رنجشوں کے بعد دونوں میں دوریاں اور دپیکا کی رنویر سنگھ سے شادی دیکھنے میں آئی۔اب کہا جارہا ہے کہ ماضی کی اس خوبصورت جوڑی نے ایک بار پھر اسکرین پر آنے کا ارادہ کرلیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق رنبیر کپور اور دپیکا پڈوکون چار سال بعد ایک ساتھ بڑی اسکرین کے بجائے ایک برانڈ کے اشتہار میں نظر آئیں گے جس کی شوٹنگ ا?ج سے شروع ہو گئی ہے۔یہ خبریں بھی زیر گردش ہیں کہ گزشتہ سال اجے دیوگن اور رنبیر کی فلم بنانے کے حوالے سے ملاقات کی جو تصاویر سامنے آئیں تھیں اب اس فلم میں دپیکا کو شامل کیے جانے پر غور جاری ہے۔ فلم کی شوٹنگ رواں سال ہی شروع کی جائے گی جوکہ 2020ء میں کرسمس کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے