Voice of Asia News

اداکارہ شلپا شندے نے بھارتی سیاست میں قدم رکھ دیا

نئی دہلی(وائس آف ایشیا)بھارتی ٹی وی کے مشہور مزاحیہ شو ’’بھابی جی گھر پر ہیں‘‘ میں انگوری بھابی کے نام سے شہرت پانے والی معروف اداکارہ شلپا شندے نے بھی بھارتی سیاست میں قدم رکھ دیا ہے اور کانگریس کے صدر راہول گاندھی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ہندوستانی وزیر اعظم نریندرا مودی کی سب سے بڑی مخالف پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔بھارتی نجی ٹی وی کے مطابق معروف بھارتی اداکارہ شلپا شندے نے ممبئی کانگریس کے صدر سنجے نروپم اور طرن سنگھ چترا سے تفصیلی ملاقات کرتے ہوئے کانگریس میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔اس موقع پر شلپا شندے کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جس طرح سے مجھے ویلکم کیا وہ میرے لئے ایک اعزا ز اور خوشی کی بات ہے ،میں چاہتی ہوں کہ راہل گاندھی وزیر اعظم بنیں۔انہوں نے کہا کہ بڑی خوش آئند بات ہے کہ پریانکا گاندھی بھی کانگریس میں متحرک کردار ادا کرتے ہوئے ذات پات کی سیاست نہیں کریں گی۔بھارتی ٹی وی کے مطابق قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ معروف اداکارہ شلپا شندے شمالی ممبئی سے انتخابات میں حصہ لیں گی تاہم پارٹی کی جانب سے ابھی اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے