Voice of Asia News

صوفیہ اوپن:نمبر پانچ سیڈ نکولوز باسیلاشویلی کو اپ سیٹ شکست

صوفیہ، مونٹ پیلیئر، کارڈوبا ( وائس آف ایشیا) بلغاریہ میں شروع ہونے والے صوفیہ اوپن کے پہلے راؤنڈ میں نمبر پانچ سیڈ جارجیا کے نکولوز باسیلاشویلی کو جرمن کوالیفائر ڈینیئل برانڈز نے سات،چھ اور سات،پانچ سے ہرا کر اپ سیٹ کردیا جبکہ ان کے ساتھ نمبر سات سیڈ فرانس کے گیل مونفلس، اٹلی کے میٹیو بیریٹینی،رومانیہ کے ماریوس کوپیل، آسٹریلیا کے میتھیو ایبڈن،ہالینڈ کے رابن ہاس اور جرمنی کے یانیک میڈن کے علاوہ یان لینارڈ اسٹرف بھی دوسرے راؤنڈ میں جا پہنچے۔ اسی مرحلے میں سربیا کے وکٹر ٹرائیکی اور سوئس کھلاڑی اسٹینسلاس واورینکا بھی ناکامی سے دوچار ہو گئے۔فرانس کے شہر مونٹ پیلیئر میں جاری اوپن سڈ ڈی فرانس میں جمہوریہ چیک کے ٹامس برڈیخ اور نمبر چھ سیڈ فرانس کے جرمی چارڈی کی کامیاب پیش قدمی جاری ہے جو اسپین کے مارسیل گرینولرز،لیٹویا کے ارنسٹ گلبیز،سربیا کے فلپ کرائینووچ اور فرانس کے جو ولفرائیڈ سونگا کے ساتھ دوسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کر گئے۔ارجنٹائن میں جاری کارڈوبا اوپن کے ابتدائی راؤنڈ میں نمبر چھ سیڈ تیونس کے مالک جزیری،نمبر آٹھ سیڈ ارجنٹائن کے گائیڈو پیلا،سلووینیا کے ایلیاز بیدینے ،ارجنٹائن کے کوالیفائر پیڈرو کاچین اور اٹلی کے لورینزو سونیگو کامیابی کی بدولت دوسرے مرحلے میں پہنچ گئے۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے