Voice of Asia News

اداکارہ فضاء علی نے گلوکاروں کی پیروڈی شروع کر دی

لاہور ( وائس آف ایشیا)اداکارہ فضاء علی نے گلوکاروں کی پیروڈی شروع کر دی ۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ فضاء علی کو گانے کا بھی شوق ہے اور انہوں نے آج کل اپنے ٹی وی شو میں مختلف گلوکاروں کی پیروڈی کرنی شروع کر دی ہے ۔فضاء علی نے شو کے دوران سلمیٰ آغا کی فلم ’’بوبی ‘‘ اور گلوکار عدنان سمیع کی فلم ’’سرگم ‘‘ کے لئے گائے ہوئے گانوں کی ہوبہو انداز میں پیروڈی کی جس پر شو میں موجود مہمانوں اور شرکاء نے حیرت کا اظہار کیا ۔اس حوالے سے فضاء علی نے کہا کہ گلوکاری میرا شوق ہے اور مختلف گلوکاروں کو کاپی کرتی رہتی ہوں ۔سلمیٰ آغا اور عدنان سمیع کی آواز میں اسی طرح گانا بڑا مشکل ہے اس کیلئے میں نے بھرپور ریاضت کی تھی ۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے