Voice of Asia News

بولی ووڈ میں دو بڑی شادیاں گزری ہیں ، لوگوں کو بریک لینا چاہیے ، عالیہ بھٹ

ممبئی ( وائس آف ایشیا) بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہا ہے کہ میرا خیال ہے لوگوں کو بریک لینا چاہیے، بولی وڈ میں گزشتہ سال دو بڑی اور خوبصورت شادیاں ہوئیں، میرا خیال ہے ابھی صبر کرنا چاہیے، فلمیں دیکھیں، ان میں کام کریں اور باقی سب تو بعد میں دیکھا جائے گا۔یہاں عالیہ بھٹ گزشتہ سال دپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ اور پریانکا چوپڑا، نک جونس کی شادی کا حوالہ دے رہی تھیں، تاہم وہ گزشتہ سال سونم کپور کی آنند اہوجا کے ساتھ ہوئی شادی بھول گئیں، جہاں انہوں نے پہلی مرتبہ رنبیر کپور کے ساتھ شرکت کرکے اپنے رشتے کا اعلان کیا تھا۔یاد رہے کہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی گزشتہ سال اٹلی میں ہوئی، جبکہ پریانکا اور نک کی شادی جودھپور میں منعقد ہوئی تھی۔رنبیر کپور کی بات کی جائے تو ان کا اپنے کیریئر کے آغاز سے ہی دپیکا پڈوکون کے ساتھ تعلق تھا، یہ دونوں اپنے رشتے کے لیے کافی سنجیدہ بھی نظر آتے تھے، تاہم بعدازاں ہوا کچھ اور ہی۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے