Voice of Asia News

برازیل ڈیم حادثہ میں ہلاکتوں کی تعداد 150ہوگئی،تاحال سیکڑوں افراد لاپتہ

میناس گیرائس ( وائس آف ایشیا )برازیل میں ڈیم ٹوٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد ایک سو پچاس ہوگئی جبکہ اب بھی سیکڑوں افراد لاپتہ ہیں۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق برازیل میں ڈیم ٹوٹنے کے بعد پانی کے ریلے میں بہنے والے 194 افراد اب تک لاپتا ہیں، لاپتا افراد میں ڈیم کے قریب کان میں کام کرنے والے کان کن، نزدیکی علاقوں کے رہائشی شامل ہیں جبکہ لاپتا افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے۔حکام کے مطابق واقعے میں اب تک 170 افراد کو بچالیا گیا ہے جبکہ 23 افراد مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔واضح رہے کہ برازیل کی ریاست میناس گیرائس میں ڈیم ٹوٹنے کا حادثہ پچیس جنوری کو ہوا تھا۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے