www.hdnicewallpapers.com
Voice of Asia News

پریانکا چوپڑا کا مومی مجسمہ مادام تساو میوزیم کی زینت بن گیا

نئی دہلی( وائس آف ایشیا ) بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کا مومی مجسمہ مادام تساو میوزیم کی زینت بن گیا، اپنے مجسمے کو دیکھ کر انہوں نے غیر معمولی ردعمل دیا ہے۔ پریانکا نے مجسمے کو دیکھ کر بہت زیادہ حیرت اور خوشی کا اظہار کیا ہے،انہوں نے اپنے مجسمے کی تصویریں انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میرا مومی مجسمہ نیویارک کے مادام تساو میوزیم میں رکھ دیا گیا ہے اور بہت جلد دوسری جگہوں پر دیکھا جا سکے گا۔انہوں نے کہا کہ میرے مجسمے کو وہی لباس پہنا یا گیا ہے جو میں نے 2016 کے ایمی ایوارڈز میں پہنا تھا۔پریانکا کو اپنے مجسمے جو سب سے اچھی چیز لگی وہ ان کی بھنویں تھیں اور سب سے خاص چیز جو لوگوں کو اس مجسمے میں نظر آئی وہ ان کی انگلی میں وہی انگوٹھی تھی جو نک جونس سے منگنی کے بعد نظر آئی تھی۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے