Voice of Asia News

عالیہ بھٹ نے کنگنا رناوت کی تنقید پر برامنائے بغیر ان سے معافی مانگ لی

ممبئی ( وائس آف ایشیا) نامور بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے کنگنا رناوت کی تنقید پر برامنائے بغیر ان سے معافی مانگ لی۔چند روز قبل کنگنا رناوت نے اداکارہ عالیہ بھٹ اور عامر خان کو ان کی فلممنی کارنیکا کے لیے نیک تمناں کا اظہار نہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے فلم راضیکے وقت عالیہ بھٹ کو فون کرکے ان کی فلم کے لیے نیک تمناں کا اظہار کیاتھا لیکن عالیہ بھٹ نے میری فلممنی کارنیکاکے لیے کچھ بھی نہیں بولا۔ایک اور انٹرویو میں کنگنا نے کہا عالیہ میری فلمیں دیکھتے ہوئے اتنا خوف کیوں محسوس کررہی ہیں، میں عالیہ کو مشورہ دینا چاہوں گی کہ انہیں خواتین پر بننے والی فلموں کی حمایت کرنی چاہیے اگر وہ ان فلموں کے لیے اپنی آواز نہیں اٹھاتیں تو مجھے لگتا ہے وہ کرن جوہر کی کٹھ پتلی ہیں اور ان کی تمام کامیابی کرن جوہر کے مرہون منت ہے لہذا میں انہیں ایک کامیاب اداکارہ نہیں مانتی۔عالیہ بھٹ سے کنگنا کے اس بیان کے بارے میں پوچھا گیا تو عالیہ نے نہایت تحمل سے جواب دیتے ہوئے کہا کہ امید کرتی ہوں کنگنا مجھے ناپسند نہیں کرتیں۔ میرا ارادہ کنگنا کو ناراض کرنا نہیں تھا اور ناہی میں نے جان بوجھ کر ان کا دل دکھایا ہے لیکن میں پھر بھی کنگنا سے معافی مانگتی ہوں۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے