Voice of Asia News

دنیا کے مختلف ممالک میں جانے کا موقع ملا مگر ترکی سب سے زیادہ پسند آیا ماریہ واسطی

 لاہور ( وائس آف ایشیا)اداکارہ ماریہ واسطی نے کہا ہے کہ مجھے دنیا کے مختلف ممالک میں جانے کا موقع ملا مگر ترکی مجھے سب سے زیادہ پسند آیا ہے ۔انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ ترکی ایک مہذب معاشرہ ہے جہاں کے لوگ دوسروں کے حقوق کا بہت خیال رکھتے ہیں ۔میں نے ترکی میں ایک نجی ٹی وی چینل کے شو کی میزبانی بھی کی اور اس دوران مجھے وہاں کی ثقافت کو قریب سے دیکھنے اور جانچنے کا موقع ملا ،اس دوران میں نے بہت سی اچھی عادتیں اپنائیں جس سے میری زندگی میں ایک ڈسپلن آگیا ہے ۔ ماریہ واسطی نے کہا کہ کھلے سمندر میں شو کرنا میرے لیے ایک چیلنج تھا جس میں سرخرو رہی،ترکی میں شو کرتے ہوئے جس قدر لطف اندوز ہوئی اس کو میں لفظوں میں بیان نہیں کر سکتی ۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے