Voice of Asia News

برازیل کے سابق صدر کو بدعنوانی پر مزید 13 سال کی سزا

برازیل ( وائس آف ایشیا )کرپشن، بدعنوانی اور رشوت ستانی کے ایک اور مقدمہ میں برازیل کے سابق صدر لولاڈی سلوا کو 13 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔برازیل کے سابق صدر پہلے ہی کرپشن، منی لانڈرنگ اور بدعنوانی کا جرم ثابت ہونے پر ملنے والی سزا کے باعث جیل میں قید و بند کی صعوبتیں جھیل رہے ہیں۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق برازیلین عدالت کی جانب سے سنائی جانے والی سزا پر سابق صدر نے مقف اپنایا ہے کہ انہیں دوبارہ سیاست میں متحرک ہونے سے روکنے کے لیے یہ حربہ اختیار کیا گیا ہے۔73 سال کی عمر کے حامل لولا دی سلوا کو 2017 میں کرپشن اور منی لانڈرنگ کے سنگین الزامات ثابت ہونے پر 12 سال قید و بند کی سزا سنائی گئی تھی۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے