Voice of Asia News

انگلینڈ اورویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں ’’آج‘‘ سے شروع ہوگا

سینٹ لوسیا ( وائس آف ایشیا) انگلینڈ اورویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ (آج)9 سے 13 فروری تک سینٹ لوسیا میں کھیلا جائیگا۔ میزبان ٹیم کو تین میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کے خلاف 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ شیڈو ل کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 9 فروری سے شروع ہوگا۔یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو 381 رنز سے شکست دی جبکہ دوسرے میچ میں انگلینڈ کے خلاف 10 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے انگلینڈ کے خلاف 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کی۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے