Voice of Asia News

ہوا سے بیلز گرنے پر کیوی اوپنر کولن منرو خود کو آؤٹ سمجھ بیٹھے

ویلنگٹن( وائس آف ایشیا) ہوا سے بیلز گرنے سے نیوزی لینڈ کے اوپنر کولن منرو خود کو آؤٹ سمجھ کر میدان سے باہر چلے گئے۔بھارت سے پہلے ٹوئنٹی 20 میچ میں ہوا سے بیلز گرنے سے نیوزی لینڈ کے اوپنر کولن منرو خود کو آؤٹ سمجھ کر میدان سے باہر جانے لگے، بعد میں انھیں احساس ہوا کہ وہ ہوا سے گری ہیں۔ ان کا خیال تھا کہ وہ ہٹ وکٹ ہوئے ہیں۔کولن منرو کو وہاں سے جاتا دیکھ کر بولر خلیل احمد اور تماشائی بھی حیران رہ گئے تھے۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے