Voice of Asia News

پاکستان کے ساتھ امن کی معطلی کا ذمہ دار بھارت ہے ، چینی تھنک ٹینک

بیجنگ(وائس آف ایشیا) پاکستان کے ساتھ امن کی معطلی کے لئے بھارت کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے چین نے واضح کیا ہے کہ بھارت کے کولڈ سٹارٹ نظریہ کے باوجود پاکستان اپنی خود مختاری کا دفاع کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے اور ایسی صورت میں نئی دہلیکا یکطرفہ فتح حاصل کرنے کا نظریہ ناکام ہو جائے گا ۔ ’’گلوبل ٹائمز‘‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے چین کے معروف تھنک ٹینک سینٹرفارایشیا پیسفک اسٹڈیز کے ڈائریکٹر چاؤ کان چھنگ نے کہا کہ چین میں بھارت پر گہری نظر رکھنے والے تجزیہ نگار اس صورت حال میں دلچسپی لے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا بھارتی آرمی چیف کی جانب سے حالیہ اشتعال انگیز بیانات سے پاکستان اور بھارت کے مابین کشیدگی پیدا ہو گی ۔ خصوصاً ایسی غیر یقینی کی صورت حال میں جب امریکہ میں صدارتی عہدے پر ڈونلڈٹرمپ فائز ہیں انہوں نے انہوں نے جنوبی ایشیاء ہمسایوں کے مابین امن عمل کی معطلی کا ذمہ دار بھارت کو قرار دیا ۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے