Voice of Asia News

روس کا ترکی سے ادلب سے دہشت گردوں کے انخلا کے لیے ڈو مورکا مطالبہ

ماسکو (وائس آف ایشیا)روس نے ترکی پر زور دیا ہے کہ وہ شام کے شہر ادلب میں موجود عسکریت پسندوں کو وہاں سے نکالنے کے لیے مزید اقدامات کرے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخاروفانے ایک بیان میں کہا کہ ماسکو یہ چاہتا ہے کہ ترکی ادلب شہر میں موجود شدت پسندوں کو وہاں سے نکالنے کے لیے مزید اقدامات کرے۔ان کا کہنا تھا کہ ترکی نے روس کے ساتھ گذشتہ برس ادلب سے شدت پسندوں کو نکال باہر کرنے کا وعدہ کیا تھا مگر اس پر عمل درآمد نہیں ہوسکا۔ادھر روسی صدر ولادی میر پوتین آئندہ ہفتے ترکی اور روس کے صدور سے ملاقات کرنے والے ہیں۔ یہ ملاقات روس کے جنوبی شہر سوچی میں متوقع ہے۔ اس میں شام کا معاملہ سر فہرست ہوگا۔ترکی کے ایک سینئر عسکری وفد نے ماسکو میں روسی فوجی حکام کے ساتھ ملاقات کی ہے۔اس ملاقات میں شام کے شمال مغربی علاقے ادلب کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ امکان ہے کہ ترکی اور روس مل کر ادلب میں النصرہ فرنٹ کے خلاف آپریشن شروع کریں گے۔ماسکو انقرہ کے ساتھ مل کر ادلب میں وسیع فوجی آپریشن کی تیاری کر رہا ہے۔ دونوں ملک ادلب میں فوجی کارروائی کی تفصیلات اور اس کے تکنیکی پر غور کر رہے ہیں۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے