Voice of Asia News

نیٹو کے سربراہ اسٹولٹن برگ کی روسی امریکی جوہری معاہدے کو بچانے کی کوشش

برسلز (وائس آف ایشیا)مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے سیکرٹری جنرل ژینس اسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ وہ امریکا اور روس کے مابین آئی این ایف نامی جوہری معاہدے کو پوری طرح ناکام ہو جانے سے بچانا چاہتے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ معاہدہ درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے جوہری میزائلوں سے متعلق ہے، جو 1987میں سرد جنگ کے دور میں طے پایا تھا۔امریکا اعلان کر چکا ہے کہ وہ اس سمجھوتے سے اگلے چھ ماہ کے دوران نکل جائے گا۔ اس اعلان کے بعد روس بھی اپنے طور پر اس معاہدے کو معطل کر چکا ہے۔ دونوں ممالک ایک دوسرے پر اس ٹریٹی کی خلاف ورزیوں کے الزامات لگاتے ہیں۔ ژینس اسٹولٹن برگ کے بقول وہ دیگر جوہری طاقتوں کو بھی اس معاہدے میں شامل کرنے کی کوششیں کرتے ہوئے اس ٹریٹی کو بچانا چاہتے ہیں۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے