Voice of Asia News

انڈونیشیا میں 250 سے زائد فاقہ زدہ بنگلہ دیشی باشندوں کی بازیابی

جکارتہ (وائس آف ایشیا)انڈونیشیا کے شمالی سماٹرا نامی صوبے میں امیگریشن اہلکاروں نے دو دکانوں میں بھرے ہوئے ایسے ڈھائی سو سے زائد غیر ملکیوں کو وہاں سے نکال لیا، جنہیں فاقہ کشی جیسی صورت حال کا سامنا تھا۔حکام کے مطابق ان غیر ملکیوں نے خود کو بنگلہ دیشی شہری بتایا۔ تارکین وطن سے متعلق ملکی محکمے کے صوبائی سربراہ نے بتایا کہ یہ کم از کم 252 غیر ملکی میدان نامی صوبائی دارالحکومت کی دو دکانوں میں اس طرح کھچا کھچ بھرے ہوئے تھے کہ ان کی حالت انتہائی خراب تھی۔ یہ واضح نہیں کہ وہ قانونی یا غیر قانونی طور پر انڈونیشیا پہنچے تھے۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے