Voice of Asia News

بھارت ہٹ دھرمی کو ترک کرکے مسئلہ کشمیر کے مستقل حل کے اقدامات کرے

سری نگر( وائس آف ایشیا)حریت کانفرنس ع اورمسلم لیگ جموں وکشمیر نے چکورہ جھڑپ میں شہید مجاہد کمانڈر کو خراج عقیدت ادا کیا ہے۔حریت کانفرنس ع ے چکورہ لیتر میں فورسز کے ساتھ ایک معرکہ آرائی میں شہید مجاہد کمانڈر عرفان احمد شیخ اور سکمز میں زخموں کی تاب نہ لاکر لقمہ اجل بنے 13 سالہ کمسن طالب علم جنید بلال کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ دیرینہ کشمیر مسئلہ کی وجہ سے کشمیر میں لخت جگروں کے جنازوں کو کندھادینا ایک معمول بن گیا ہے اور گذشہ 70 برسوں خصوصاپچھلے3 دہائیوں سے ظلم و ستم کے نتیجے میں اب تک 1 لاکھ سے زیادہ قیمتی انسانی جانیں تنازعہ کشمیر اور بھارت کی ہٹ دھرمی کے نذر ہوئیں ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ وقت آگیا ہے کہ بھارت اپنی روایتی ہٹ دھرمی کو ترک کرکے مسئلہ کشمیر کے مستقل حل کے ضمن میں اقدامات کرتے ہوئے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو یقینی بنائے تاکہ کشمیر میں ہورہے روزمرہ کے انسانی و مالی نقصان کو روکا جاسکے اور کشمیری قوم کابھی باقی دنیا کی طرح امن و امان کی زندگی بسر کرنے کا خواب پورہ ہو۔بیان میں بین الاقوامی برداری سے اپیل کی کہ وہ انسانی بنیادوں پر کشمیر کی زمینی حالات کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے حکومت ہندوستان پر اپنے اثر رسوخ کا استعمال کرکے کشمیر میں ہورہی انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں کو روکنے اور تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے آگے آئیں۔مسلم لیگ کے سیکریٹری جنرل محمد رفیق گنائی نے خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان سرفروشوں نے دنیاوی عیش و عشرت کو پائے حقارت سے ٹھکرا کر جس طرح قوم کی سربلندی کے لئے عظیمت کاراستہ اختیار کیا ، وہ باعث فخر ہے۔مسلم لیگ کے ایک اور دھڑے کے ترجمان محمد صعاد نے خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ نوجوان اپنے عزیز جانوں کی قربانیاں پیش کرکے ہمارے کندھوں پر عظیم ذمہ داریوں کا بوجھ ڈال رہے ہیں اور ان کی قربانیوں کا تقاضا یہ ہے کہ ہم ان کے چھوڑے ہوئے ادھورے مشن کی تکمیل اورمقصد کے ساتھ والہانہ لگاو کے ساتھ ساتھ استقامت اورپامردگی کا مظاہرہ کریں۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے