Voice of Asia News

کشمیر ی صحافی آصف سلطان سمیت نو کشمیریوں کے خلاف جھوٹے مقدمے میں چارج شیٹ دائر

سری نگر( وائس آف ایشیا)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے غیر قانونی طورپر قید صحافی آصف سلطان اور نو دیگر کشمیریوں کے خلاف ایک جھوٹے مقدمے میں چارج شیٹ دائر کر دی ہیں ۔ آصف سلطان اور دیگر افراد پر سرینگر میں بٹہ مالو کے علاقے دیار وانی میں گزشتہ سال پولیس کی ایک پارٹی پر حملے کی سازش کا الزام ہے ۔اگست 2018میں بھارتی فورسز پر تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران ایک حملے میں ایک پولیس کانسٹیبل ہلاک ہو گیا تھا ۔ پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ پولیس نے مقدمے میں چارج شیٹ دائر کر دی ہے ۔ پولیس کے بیان مطابق دیار وانی میں گزشتہ سال 12اگست کو عسکریت پسندوں کی پولیس پارٹی پر فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار ہلاک ہو گیاتھا۔ترجمان نے کہاکہ گرفتار کئے گئے نو دیگر افراد میں ایک خاتون شازیہ یعقوب بھی شامل ہے۔آصف سلطان جو ایک مقامی نیوز میگزین کشمیر نیریٹر کیلئے کام کرتے تھے کی گرفتاری کی میڈیا آرگنائزیشنز نے شدید مذمت کی تھی۔ حال ہی میں نیویارک میں قائم کمیٹی ٹو پروٹیکیٹ جرنلسٹس نے مقبوضہ کشمیر کے گورنر سے آصف سلطان کی رہائی اور انکے خلاف مجرمانہ الزامات ختم کرنے کی اپیل کی تھی۔ کشمیر نیریٹر کے ایڈیٹر اور آصف کے اہلخانہ نے پولیس کی طرف سے ان پر عائد کئے الزمات کو مسترد کردیا ہے ۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے