Voice of Asia News

بھارت ، کشمیری قیادت اور پاکستان کے ساتھ بات چیت کا آغاز کرے۔میرواعظ عمر فاروق

سری نگر( وائس آف ایشیا) کل جماعتی حریت کانفرنس ع کے چیئر مین میرواعظ عمر فاروق نے نئی دہلی پر زور دیا ہے کہ وہ افغانستان سے سبق حاصل کرے، کشمیری قیادت اور پاکستان کے ساتھ بات چیت کا آغاز کرے تاکہ دیرینہ تنازع کشمیر کو حل کیا جاسکے۔میرواعظ نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر بتایا کہ دہائیوں کے خون خرابے کے بعد خطے کیلئے یہ ایک اچھی خبر ہے کہ افغانستان مسئلے کو حل کرنے کیلئے طالبان سمیت سبھی فریق مذاکرات میں شامل ہیں۔میرواعظ نے امید ظاہر کی کہ بھارت بھی کشمیریوں اور پاکستان کے ساتھ بات چیت کی راہ اختیار کرکے کشمیر تنازع کو حل کرے گا۔انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھاایسا لگتا ہے کہ دہائیوں کے خون خرابے کے بعد خطے کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ افغانستان مسئلے کے جملہ فریق مذاکرات کے ذریعے ایک معاہدے پر پہنچ جائیں گے تاکہ امن کو ایک موقع مل سکے۔امید ہے بھارت اس کی طرف دھیان دیکر کشمیریوں اور پاکستان کے ساتھ مذاکرات پر راضی ہوگا تاکہ کشمیر تنازع کو حل کیا جاسکے۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے