Voice of Asia News

شبیر احمد شاہ کی ضمانت پر رہائی کی درخواست کی سماعت 23 فروری کو ہوگی

نئی دہلی( وائس آف ایشیا)نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں غیر قانونی طورپر قید کل جماعتی حریت کانفرنس کے جنرل سیکریٹری شبیر احمد شاہ کی ضمانت پر رہائی کی درخواست کی سماعت نئی دہلی کی عدالت میں23 فروری کو ہوگی۔میڈیا رپورٹ کے مطاق بھارت کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے شبیر احمدشاہ پرانے ایک جھوٹے مقدمے میں ملوث کر کے 25جولائی2017 کو گرفتار کیا تھا جس کے بعد انہیں نئی دلی کی تہاڑ جیل میں منتقل کردیا گیا ۔ دریں اثنا شبیر احمد شاہ کے مقدمے کی سماعت نئی دہلی کی پٹیالہ ہاوس کورٹ میں ہوئی ۔ مقدمہ کا کوئی گواہ پیش نہیں ہوا عدالت نے مقدمے کی سماعت2 اپریل تک ملتوی کردی۔ یاد رہے گزشتہ سال شبیر احمد شاہ کی اہلیہ ڈاکٹر بلقیس نے ایڈیشنل سیشنز جج سدہارتھ شرما کی عدالت میں ایک سینئروکیل کے ذریعے اپنے شوہرکی ضمانت پر رہائی کی درخواست دائر کی تھی تاہم عدالت نے یہ درخواست نامنظورکرتے ہوئے شبیراحمدشاہ کوضمانت دینے سے انکارکردیا۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے