Voice of Asia News

پاکستان کو مستحکم کرنے میں ہمیشہ سعودیہ نے کردار ادا کیا، پرویز الہی

ریاض(وائس آف ایشیا) اسپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے کہا ہے کہ پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم کرنے میں سعودی عرب نے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیاہے ۔سعودی عرب کے دورے پر گئے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی نے ریاض میں اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہنا ہے کہ پاکستان میں سعودی عرب بڑی سرمایہ کاری کر رہا ہے۔چوہدری پرویز الہی نے مزید کہا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا عنقریب ہونے والا دورہ پاکستان تاریخی نوعیت کا ہو گا۔پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کا یہ بھی کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے دوران کئی منصوبوں کی یادداشتوں پر دستخط ہوں گے۔تقریب میں پاکستان کے سفیر راجہ علی اعجاز سمیت مختلف جماعتوں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔سفیر پاکستان راجہ علی اعجازنے پرویز الہی کو اعزازی شیلڈ پیش کی، جبکہ عبدالمالک مجاہد نے دینی کتب کے تحائف مہمان خصوصی کو پیش کیے۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے