Voice of Asia News

بظاہرعلیم خان کے خلاف نیب کی کارروائی دکھاوے کی لگتی ہے ، خورشید شاہ

لاہور(وائس آف ایشیا) پاکستان پیپلز پارٹی کے سنئیر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ علیم خان کے خلاف کارروائی احتساب کے عمل کو بظاہر بیلنس کرنے کی کوشش لگتی ہے۔پیپلزپارٹی کے سینیئررہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ لاہورمیں الیکشن پرکتنے خرچے ہوئے علیم خان سے پوچھا جانا چاہیے، آگے جا کربہت ساری مزید چیزیں سامنے آئیں گی، علیم خان کوپی ٹی آئی کا اے ٹی ایم کہا جاتا ہے اس بارے میں بھی سوال ہونا چاہیے اور بظاہرعلیم خان کے خلاف نیب کی کارروائی دکھاوے سمیت احتساب کے عمل کو بظاہربیلنس کرنے کی کوشش لگتی ہے۔خورشید شاہ نے کہا کہ بلاامتیازاحتساب ہوتا ہوا نظرنہیں آرہا، نیب قوانین میں تبدیلی کے لیے حکومت نے کہا تھا تو ہم نے کہا آئیں بیٹھ جاتے ہیں، آئین کو مد نظر رکھتے ہوئے اگر کہیں تبدلی ہونا ہے توکرلیتے ہیں۔خورشید شاہ نے کہا کہ این آراوکون مانگ رہا ہے بتایا جائے، ہم جمہوریت پسند ہیں قانون اور پارلیمنٹ کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے