Voice of Asia News

رینٹل پاور پراجیکٹ ریفرنسز : سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی

اسلام آباد(وائس آف ایشیا) سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سمیت دیگر کیخلاف رینٹل پاور پراجیکٹ ریفرنسز کی سماعت جج ارشد ملک کی چھٹیوں کے باعث بغیر کارروائی کے ملتوی کردی گئی. تفصیلات کے مطابق، رینٹل پاور پراجیکٹ ریفرنسز میں سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف و دیگر پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی.سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سمیت دیگر کیخلاف رینٹل پاور پراجیکٹ ریفرنسز کی سماعت احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ارشد ملک کی چھٹیوں کے باعث بغیر کارروائی کے ملتوی کردی گئی.واضح رہے کہ عدالت نے راجہ پرویز اشرف اور شریک ملزمان کیخلاف فرد جرم عائد کرنے کیلئے 8فروری کی تاریخ مقرر کررکھی تھی ،سابق وزیر اعظم سمیت تمام ملزمان کو ریفرنسز کی نقول فراہم کی جاچکی ہیں.احتساب عدالت نے 3سال سے زیرالتوا کیسز میں باقاعدہ ٹرائل شروع نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا تھا. دوسری جانب سرمایہ کاری سے متعلق فیصلوں کے لیے قائم کردہ عالمی ٹریبونل (آئی سی ایس آئی ڈی) نے ترک کمپنی کارکے کی طرف سے دائر رینٹل پاور کیس میں پاکستان پر عائد شدہ 86 کروڑ ڈالر ہرجانے کی سزا کا اپنا فیصلہ معطل کردیا. سزا معطل ہونے پر حکومت پاکستان کی طرف سے اس کیس کی پیروی کے لیے مقرر کیے گئے مذاکرات کاروں نے سکھ کا سانس لیا ہے.22 اگست 2017 کو ٹریبونل نے پاکستان کے خلاف اس کیس کا فیصلہ ترک کمپنی کے حق میں دیا تھا جس پر تحریک انصاف کی موجودہ حکومت نے نظرثانی کی دائر اپیل کی اور موقف اختیار کیا کہ وہ اس کیس میں نئے شواہد پیش کرنا چاہتی ہے. ذرائع کے مطابق موجودہ حکومت نے اس کیس میں کرپشن کے تازہ شواہد اکٹھے کیے ہیں جن کی روشنی میں امید ہے کہ ٹریبونل اس کیس کا فیصلہ پاکستان کے حق میں کردے گا.

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے