Voice of Asia News

دپیکا میرے سٹائل کی عادی ہوچکی ،وہ مجھ سے اچھی طرح واقف ہیں ، رنور سنگھ

ممبئی(وائس آف ایشیا) بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے کہا ہے کہ دپیکا میرے سٹائل کی عادی ہوچکی ہیں کیونکہ اب وہ مجھ سے اچھی طرح واقف ہیں تاہم ان کو مجھ سے ایک شکایت بھی ہے۔گزشتہ سال رشتہ ازواج میں منسلک ہونیوالی دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی جوڑی انڈسٹری میں خاصی مقبولیت کی حامل ہے، شادی کے بعد بھی یہ دونوں اداکار نجی زندگی کیساتھ ساتھ پیشہ ورانہ زندگی میں بھی دوستوں کی طرح رہتے ہیں، انڈسٹری میں رنویر سنگھ کا چلبلا اسٹائل مشہور ہے جس پر انہیں کئی بار تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق رنویر سنگھ ان دنوں فلم ’گلی بوائے‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں، دوران شوٹنگ رنویر سنگھ سے سوال پوچھا گیا کہ دپیکا ا?پ کے سٹائل کو دیکھ کر کیا محسوس کرتی ہیں ،جس پر رنویر سنگھ نے کہا کہ دپیکا میرے انداز اور اسٹائل کو دیکھ کرعادی ہوچکی ہیں کیونکہ وہ میری شخصیت اور طبیعت سے اچھی طرح واقف ہوچکی ہیں۔رنویر نے بتایا کہ یہ بات ضرور ہے کہ دپیکا کو مجھ سے ایک شکایت رہتی ہے کہ میں ہر 6 ماہ میں مختلف شخص بن جاتا ہوں۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے